پاکستان پر حملے سے پہلے امریکہ کو ویتنام یاد رکھنا چاہیئے، امید ہے کہ امریکہ ایسا ایڈوینچر نہیں کرے گا۔ عبداللہ حسین ہارون
بھارتی ٹی وی سے گفتگو میں عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ پاکستان پرالزامات کا سلسلہ بند کیا جائے پاکستان پرامریکی حملہ نقصان دہ ہوگا۔ عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ آج امریکہ پاکستان کی نسبت بھارت کے زیادہ قریب ہے تاہم کوئی بھی امریکہ کا مستقل دوست یا دشمن نہیں رہا۔ انھوں نے امریکہ پرپاکستان کے ساتھ خفیہ معلومات کے تبادلے پر بھی زور دیا۔ ایک سوال کے جواب میں عبداللہ حسین ہارون کا کہنا تھا کہ پاکستان پر حملے سے پہلے امریکہ کو ویتنام جنگ سے سبق سیکھنا چاہیے۔