مظفر گڑھ میں موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے سے دوخواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے
مظفرگڑھ کے نواحی علاقہ سلطان کالونی کا رہائشی موٹر سائیکل پر ملتان جارہا تھا کہ راستے میں چوک روڈ پر سڑک کناری کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار شخص اس کی بیوی اور سالی زخمی ہوگئی۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورزخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا۔ ہسپتال میں تینوں زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس نے تینوں لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہیں۔