ہرسیاسی جماعت کوقانون کے دائرے میں احتجاج کاحق ہے۔ سرکاری افسران میں عوام کی خدمت کاجذبہ ہوناچاہیے: مرادعلی شاہ

سکھر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سکھرسندھ کا تیسرا بڑا شہر ہے ہم سب نےاس کاخیال نہیں رکھا۔ سکھر بیراج میں دنیا کا سب سےبڑا نہری نظام ہے۔ سکھرکی صورتحال دوہزار آٹھ سے خراب تھی۔ انکا کہنا تھا کہ سرکاری افسران میں عوام کی خدمت کا جذبہ ہونا چاہیے۔ ہرکام وزیراعلیٰ نہیں کرسکتا۔ سارے کام وزیراعلی نے کرنے ہیں تو پھر کسی سرکاری ملازم کی ضروت نہیں ہے۔ صوبے میں کئی منصوبے شروع کئے ہیں۔ ہر وزیر اپنے علاقے میں ترقیاتی کاموں کی تفصیلات دینے کا پابند ہے۔ ملک کی سیاسی صورتحال کے بارے میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہر سیاسی جماعت کوقانون کے دائرے میں احتجاج کاحق ہے۔