بھارت کی پاکستان کو عالمی برادری میں تنہا کرنے کی کوششیں بری طرح ناکام ہو گئی
نیویارک میں انٹرویو کے دوران ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ بانکی مون کو کشمیر میں بھارتی بربریت سے متعلق تمام ثبوت فراہم کر دئیے،،، جنرل بان کی مون نے مظالم کا شکار افراد کی تصاویر دیکھ کر افسردگی کا اظہار کیا،،اور پاکستان اوربھارت کے درمیان ثالثی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی،،، ان کا کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل اراکین سے رابطہ کرکے انہیں کشمیر کے بارے میں ثبوت دیئے جائیں گے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی پر تشدد کارروائیاں خطے میں امن کیلئے خطرناک ہیں، بھارت کی جانب سے پاکستان کو عالمی برادری میں تنہا کرنے کی کوششیں بری طرح ناکام ہو گئی،، پاکستان کسی لفظی جنگ میں نہیں پڑے گا کیونکہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان ایسی بیان بازی نامناسب ہے۔ جوہری پروگرام کو روکنے سے متعلق سوال پر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی بندش دو طرفہ ہونی چاہیے، ہمارا موقف واضح ہے کہ پاکستان یک طرفہ بندش کسی صورت قبول نہیں کرے گا