آڑی حملہ کرنے والے سن لیں اس واقعے کو کبھی نہیں بھولیں گے , پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کر دینگے : نریندر مودی

بھارتی وزیر اعظم پاکستان کیخلاف پھر وہی پرانا راگ الاپتے رہے ، کیرالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے الزام عائد کیا ایک ملک ایشیا میں امن نہیں چاہتا ۔ جب بھی کوئی واقعہ ہوتا ہے۔ پتہ چلتا ہے دہشتگرد اِسی ملک سے آئے تھے ۔پاکستان دہشتگرد برآمد کررہا ہے ۔۔اس سے قبل سترہ مرتبہ بھارت پر حملے کرنے کی کوشش کی گئی جسے ناکام بنا دیا گیا۔۔۔ مودی نے پاکستان کو کھلے عام دھمکی دیتے ہوئے بولے ۔اُڑی حملے میں ہمارے اٹھارہ اہلکار ماردیئے گئے۔حملہ کرنے والے سن لیں۔ اہلکاروں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور یہ تب تک جاری رکھیں گے ، جب تک پاکستان مکمل طور پر تنہا نہیں ہوجاتا۔جنگ و جدل کی بات کرنے والے مودی خطاب کے دوران اچانک بھیگلی بلی بن گئے۔۔پہلے بولے بھارت پاکستان سے ہزار سال جنگ لڑنے کا چیلنج دیتا ہوں،پھر جب خیال آیا کہ پاکستان ناکوں چنے چبوا دے گا،فوری لہجہ بدلا اور غربت ، بےروزگاری اور صحت کے شعبے میں مقابلے کی پیشکش کردی