ہارر فلموں کے دیوانے تیار ہو جائیں،
ہدایت کار وِکٹر سیلوا کے ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم دوہزار ایک میں ریلیز ہونے والی فلم جیپرز کریپرز سلسلے کی تیسری کڑی ہے، فلم کی کہانی ایک بار پھر خوفناک کریپر کے گِرد گھوم رہی ہے، جو انسانوں کو اپنا شکار بناتا ہے۔فرانسسز فورڈ اور اسٹین اسپرے کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم میں ہالی وڈ اداکار میگ فروسٹر،جوناتھن بریک،اسٹین شاہ اور جینا فلپس اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔خوف اور سنسنی کے مناظر سے بھرپور فلم" جیپرز کریپرز تھری" چھبیس ستمبر کو بڑے پردے پر خوف کے سائے پھیلائے گی۔