علاقہ مکینو اور پولیس نے جاں بحق ہونیوالے بچوں کی لاشیں مکان سے نکال لیں۔
دیر بالا میں ڈوگ درہ کے علاقے ببوزو میں پیش آنیوالے افسوسناک واقعے میں گھر میں سردی سے بچنے کیلئے لگائی گئی آگ چھ معصوم جانیں نگل گئی۔ کمرے میں لگائی گئی آگ نے مکان کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ اتنی شدید تھی کی گھر میں موجود معصوم بچے باہر نہ نکل سکے اور جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ آتشزدگی کے بعد پولیس اور مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور بچوں کی لاشیں مکان سے نکال لیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ چھ بچوں کے جاں بحق ہونے پر علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی۔ بچوں کے والدین اور رشتہ دار زاروقطار روتے رہے۔