مظاہرین واسا کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے۔
فیصل آباد میں سیوریج کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے ہلاک ہونیوالے تین افراد کے ورثا نے چھتری والا چوک میں احتجاج کیا۔ مظاہرین واسا کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ مظاہرین ڈی سی آفس کے سامنے نعشیں رکھ کر احتجاج کرنا چاہتے تھے تاہم پولیس نے مظاہرین کو ڈی سی آفس کے قریب جانے سے روک دیا۔ مظاہرین فیض آباد پل پر ہی احتجاج کرتے رہے۔ انکا کہنا تھا کہ واسا حکام کی نااہلی کے باعث تین لوگ جان سے گئے۔ حکام کو تین افراد کی ہلاکت کا نوٹس لینا چاہیے۔