لائن آف کنٹرول پر بھارت کی سرحدی دہشتگردی جاری،
بے لگام بھارتی فوج نے درندگی کی انتہا کر دی،،، شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے،،، پاکستانی علاقے میں شہری آباد کو چھوٹے ہتھیاروں اور مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا گیا، جس کی زد میں آکر بائیس سالہ تاشیبہ شہید ہو گئی،،، تاشیبا بالاکوٹ کی رہائشی تھی،،، بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے،،، پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی شیطانی کا منہ توڑ جواب دیادفتر خارجہ نے ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیز کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے،،، ترجمان کا کہنا ہے کہ اشتعال انگیزی نے اقوام متحدہ میں بولے گئے بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کردیا،، سرحدی بربریت اقوام متحدہ میں بھارتی بیان، یو این چارٹراور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے،،، بھارت کے جارحانہ عزائم خطے کے امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، بھارت جان بوجھ کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے