کراچی میں سندھ سائیکل ایسوسی ایشن کے تحت انسداد منشیات سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا،

اس موقع پر شرکا سائیکلسٹ نے اپنی اپنی سائیکل پر پلے کارڈ لگا رکھے تھے جن پر منشیات کے خلاف نعرے درج تھے، منتظمین کے مطابق ریس کے انعقاد میں انہیں مختلف قانون نافذ کرنے والوں کی معاونت بھی حاصل تھی، ان کا کہنا تھا کہ سائیکلنگ ایک صحت بخش کھیل ہے جس کو فروغ دے کرجرائم کے خلاف اپنا کردار ادا کررہے ہیں،سندھ سائیکل ایسوسی ایشن کی انسداد منشیات ریس کا آغاز سی ویو سے ہوا جو دو دریا پر اختتام پذیر ہوئی،،