ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کے تحت امن دشمنوں کےخلاف پاک فوج کی کارروائیاں
ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کے تحت امن دشمنوں کےخلاف پاک فوج کی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں،،سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سرچ آپریشن کیا۔۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران موٹر سائیکل سواروں تین افراد کو روکنے کا اشارہ کیا گیا۔ جس پر دہشتگردوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کر دی۔ترجمان کے مطابق فورسز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تین دہشتگرد مارے گئےآئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں کی شناخت اقبال، وحید اور ماجد کے نام سے ہوئی ہے،، ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد اقبال عرف بالی کےسر کی قیمت دس لاکھ روپےمقرر تھی