سندھ ترقی کے حوالے سے پیچھے رہ گیا ہے جس وجہ سے وفاقی حکومت کومیدان میں آنا پڑا:گورنرسندھ محمد زبیر
گورنرسندھ محمد زبیرنے کراچی میں ڈالمیا کےعلاقے شانتی نگرکا دورہ کیا جہاں انھوں نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا،گورنرسندھ نے مانک گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول اورقدیم مسجد کا دورہ بھی کیا۔گورنرمحمد زبیرسپورٹس گراؤنڈ بھی گئے جہاں انھوں نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی. میڈیا سے گفتگو میں گورنرسندھ محمد زبیرکا کہنا تھا کہ مسائل کا علم سڑک پرنکلنے کے بعد ہوتا ہے،سندھ ترقی کے حوالے سے پیچھے رہ گیا جس پروفاقی حکومت کومیدان میں آنا پڑا،این ایف سی ایوارڈ کے تحت سندھ کو ساٹھ فیصد فنڈزفراہم کیے جاتے ہیں،رواں سال دوگنا فنڈزادا کیے ہیں. گورنرمحمد زبیرکا کہنا تھا کہ شانتی نگرکے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے،تعلیمی اداروں کوقبضہ مافیا اورجرائم پیشہ عناصرسے پاک کرائیں گے. انیس سوچوراسی میں مبین نامی بلڈرکوکوڑیوں کے دام ڈالمیا سیمنٹ فیکٹری کی جگہ الاٹ کی گئی تھی،بلڈرنے سیمنٹ فیکٹری کی آڑمیں اسکول پرقبضہ کرنے کی کوشش کی