جو کام نوازشریف نے 5سال میں کیے دوسرے پچاس سال میں نہیں کر سکتے: شاہد خاقان عباسی
لاہور میں جلسے سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا پارٹی کی جانب سے انہیں این اے ایک سو ستائیس کا ٹکٹ دینا اعزاز کی بات ہے۔ ہم نوازشریف کے وفادار ساتھی ہیں اور ان سے ملک کی خدمت کرنا سیکھا ہے۔ جو کام نوازشریف نے پانچ سال میں کیے دوسرے پچاس سال میں نہیں کر سکتے۔ ان کا کہنا تھا ہماری حکومت کے آگے روڑے اٹکائے گئے ۔ موجودہ وزیراعظم کے ساتھ وہی لوگ ہیں جو مشرف کے ساتھ تھے ۔ حکومت نے ملک میں ایک ماہ کے اندر مہنگائی برپا کر دی ہے ۔ہم ڈیل نہیں کرتے بلکہ ہم کام کرتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا لوگ اصولی سیاست کو پسند کرتے ہیں یوٹرن کی نہیں ۔