اقوام متحدہ میں بہت صلاحیت موجود ہے مگر وہ اس پر پورا نہیں اتر رہی: صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اقوام متحدہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں بہت صلاحیت مو جود ہے مگر وہ اس پر پورا نہیں اتر رہی، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں بڑی حیرانی ہوتی ہے کہ اقوام متحدہ میں بہت سے مسائل حل نہیں ہو پاتے، اور یہ بھی کہا کہ وہ آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سے پہلے بھی اقوام متحدہ کو امریکا کی جانب سے دیئے جانے والے بجٹ پر تنقید کرتے رہے ہیں کہ یہ بہت زیادہ ہے،امریکا اقوام متحدہ کو 22 فی صد یعنی 5 ارب 40 کروڑ ڈالر دیتا ہے۔