ایران نے امریکہ اور اسرائیل کو گزشتہ روز ایران میں پریڈ کے دوران ہونیوالے حملے کا ذمہ دار قرار دیدیا
ایران کی فوج کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ صوبے آہوز میں گزشتہ روز ہونیوالے پریڈ کے دوران مسلحہ افراد کے حملے میں ملوث افرادکا تعلق امریکا اوراسرائیل کی خفیہ ایجنسی سے ہے۔ آہوازحملے میں داعش یاایرانی نظام حکومت کے مخالف افراد ملوث نہیں ہیں۔ ایران نے حملے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے برطانیہ،ڈنمارک اور ہالینڈ کے مندوبین کوطلب کرکے احتجاج کیا ہے۔ ایران کی جانب سے برطانیہ، ڈنمارک اورہالینڈ پر بھی ایران مخالف گروپوں کی پشت پناہی کاالزام لگایا گیا ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایرانی فوجی پریڈ پر حملے کا تعلق خطےمیں امریکا کے ساتھیوں سے ہے۔ ایران کے صوبےآہوز میں گزشتہ روز نامعلوم افراد کے حملے میں پچیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔