ایرانی حکمرانوں کو ملک میں بدامنی کی وجوہات کے بارے میں سوچنا چاہیے،نیکی ہیلی
اقوام متحدہ میں امریکہ سفیر نیکی ہیلی نے ایران میں پریڈ کے دوران حملہ کرانے میں ملوث ہونے کے الزام کورد کردیا۔ انکا کہنا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بہت عرصے سے عوام کو دبا رکھا ہے۔ ایران کو اس حملے کی وجوہات ملک کے اندر ہی تلاش کرنی چاہییں۔ ایرانی حکمرانوں دوسروں پر الزام تراشی کے بجائے ملک میں بدامنی کی وجوہات کے بارے میں سوچیں۔ ایران میں ہفتے کے روز فوجی پریڈ کے دوران نامعلوم افراد کے حملے میں خواتین اور بچوں سمیت پچیس سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ فورسز نے جوابی کارروائی میں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا تھا۔ ایران نے امریکہ اور اسرائیل کو حملے میں ملوث قرار دیا تھا۔