بھارت کی آبی دہشتگردی:دریاؤں میں پانی چھوڑدیا،سیلاب کا خطرہ
بھارت نے پاکستان کے ساتھ آبی دہشتگردی کا آغاز کرتے ہوئے دریائے ستلج،راوی اور چناب میں پانی چھوڑدیا ہے۔ جس کے باعث ان دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے اور سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔دریائے ستلج،راوی اور چناب میں سیلاب کے پیش نظر لاہورپنجاب کے مختلف شہروں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں ۔ سیلاب کے خطرے سے دوچار شہروں میں قصور،بہاولنگر کے علاوہ دیگر اور شہر بھی شامل ہیں۔