افریقی ملک تنزانیہ میں کشتی ڈوبنے کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعدا224 ہو گئی
تنزانیہ میں چار روز قبل وکٹوریہ نامی جھیل میں کشتی کو پیش آنیوالے حادثے کے بعد ڈوبنے والوں کی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔ حکام کے مطابق اب تک دوسو چوبیس افراد کی لاشوں کو جھیل سے نکالا گیا ہے۔ حادثے کا شکارہونیوالے کشتی میں تین سو مسافر سوار تھے۔ کشی کو حادثہ گنجائش سے زیادہ مسافروں کو سوار کئے جانے کے باعث پیش آیا۔ وکٹوریہ جیل میں اس سے قبل بھی کشتیاں ڈوبنے کے بڑے واقعات ہوچکے ہیں۔ انیس سو چھیانوے میں بھی اس جھیل میں کشتی ڈوبنے سے پانچ سوافراد ہلاک ہوئے تھے۔