پاکستان بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں دنیا کے پانچ بڑے ممالک میں شامل ہے۔ عالمی بینک
پاکستان بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں دنیا کے پانچ بڑے ممالک میں شامل ہے۔ عالمی بینک کی ”انفراسٹرکچر کے شعبہ میں نجی شعبہ کی شراکت 2017ئ“ رپورٹ کے مطابق سال 2017ءکے دوران 52 ممالک میں نجی شعبہ کی شراکت داری سے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں پر سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ سال 2016ءمیں ان ممالک کی تعداد 41 ریکارڈ کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق سال 2017ءکے دوران پانچ ممالک میں بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کے لئے نجی شعبہ کی سرمایہ کاری کا حجم 54.5 ارب ڈالر رہا ہے جو دوران سال شعبہ میں کی جانے والی عالمی سرمایہ کاری کا 58 فیصد رہا ہے۔ گذشتہ سال کے دوران پاکستان میں 4 بڑے منصوبوں پر 5.9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔ بنیادی ڈھانچہ کے شعبہ میں نجی سرمایہ کاری وصول کرنے والے بڑے ممالک میں چین، انڈونیشیا، میکسیکو، برازیل اور پاکستان شامل ہیں۔