کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات اسمگلر اور غیر قانونی ایرانی ڈیزل کے ڈیلر کو گرفتار کرلیا
کلفٹن پولیس نے خفیہ اطلاع پر اسنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے مشکوک کار کی تلاشی کے دوران کار سے تیس بوتل غیر ملکی شراب اور چالیس کین بیئر برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، دوسری جانب بن قاسم پولیس نے کارروائی کے دوران غیر قانونی ایرانی ڈیزل کے ڈیلر نیاز علی کو گرفتار کر کے چار ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔