ملک بھر میں ٹھنڈی ہواؤں اور سرمئی بادلوں نے موسم حسین اور دلکش بنا دیا۔
ملک کے مختلف شہروں میں ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کی نو انٹری کرا دی، تیز بارش نے موسم کو اور بھی سہانا بنا دیا، گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباداور کشمیر میں بادل جم کے برسے، تاہم کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں تاحال شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں،کراچی میں پاری انتالیس چھور اور شہید بینظیر آباد میں اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا، تاہم لاہور، گوجرانوالہ اور کشمیر میں چند مقامات پر گج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔