کویت میں گرد وغبارکا طوفان، دن میں رات کا سماں
کویت کے شمالی علاقوں میں زبردست گردوغبار کے طوفان نے دن میں رات کا سماں پیدا کر دیا۔ العریبیہ نیوز کے مطابق کویت کے بعض سمالی علاقوں میں آنے والے گرد وغبار کے شدید طوفان نے دن میں اندھیرا کردیا جس کی متعدد افراد اپنے کیمرتوں میں منظر کشی کرتے رہے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ دن میں رات کا منظر دیکھ کر اس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب ماہرین فلکیات نے اطمینان دلایا ہے کہ گردوغبار کے طوفان سے کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں یہ جلد ختم ہو جائے گا۔