سعودی گلوکارہ ” وعد محمد“ نے قومی دن کے موقع پر انگریزی زبان میں پہلا نغمہ جاری کردیا
سعودی عرب کی نوجوان گلوکارہ ” وعد محمد“ نے ملک کے88 ویں یوم الوطنی (قومی دن ) پر انگریزی زبان میں پہلا نغمہ جاری کردیا۔ زرائع کے مطابق دارالحکومت ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ انگریزی میں سعودی نغمہ گا کر پوری دنیا کو سعودی قائدین اور عوام کے درمیان ہم آہنگی اور منفرد تعلق کی روشن تصویر سے آگاہ کرنا چاہتی ہے۔ نغمے کے بول اور موسیقی ”موجو “ نے تحریر و ترتیب دیئے ہیں۔