دیامر بھاشا، مہمند ڈیم فنڈ کا نام ’پی ایم سی جے فنڈ‘ رکھنے کی منظوری
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دادو سندھ میں نائی گچ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دیامربھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ اکاونٹ کا ٹائٹل تبدیل کرنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔اس دوران چیف جسٹس نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی مجھ سے اجازت لی تھی، بینچ سے اجازت نہیں لی گئی تھی جو کہ ضروری ہے، میں نے کہا ڈیم کی تعمیر کے لیے رقم آنی چاہیے کوئی شخصیت کا مسئلہ نہیں ہے