خام تیل کے نرخ4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
اوپیک اور خام تیل پیدا کرنے والے دیگر ممالک کی طرف سے تیل کے نرخ کم کرنے کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دباﺅمسترد کر دینے کے بعد برینٹ آئل کے نرخ چار سال کی بلند ترین سطح 81 ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ فرانسیسی خبر رسا ادارے کے مطابق برینٹ نارتھ سی کروڈ کی نومبر میں ترسیل کے لئے سودے 80.94 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جو جمعہ کو 80.69 ڈالرفی بیرل تھے۔