طاقت اور تکبر کے زعم میں مبتلا بھارتی آرمی چیف کی ایک بار پھر گیدڑ بھبھکیاں، پاکستان کی امن مذاکرات کی پیشکش قبول کرکے پیٹھ دکھانے والی مودی سرکار کے صدقے واری جانے لگے، نئی دلی میں ایک تقریب سے خطاب میں جنرل بپن راوت نے کہا کہ وہ مودی سرکار کے پاکستان کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ہماری حکومت کی پالیسی بہت واضح ہے کہ پاکستان دہشتگردوں کے خلاف ڈومور کرے گا تو ہی مذاکرات ہوں گے، پاکستان کے ساتھ موجودہ حالات میں مذاکرات کرنے ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ بھارتی حکومت کرے گی ، میں ہماری حکومت کے موقف کی مکمل طور پر تائید کرتا ہوں کہ دہشتگردی اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، ہفتے کے روز بھی بھارتی آرمی چیف نے اپنے ایک بیان میں پاکستان میں دہشتگردی کو ہوا دینے کا عندیہ دیا تھا۔
طاقت اور تکبر کے زعم میں مبتلا بھارتی آرمی چیف کی ایک بار پھر گیدڑ بھبھکیاں
Sep 24, 2018 | 16:40