سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے سندھ پولیس میں 147 اہلکار بھرتی
سی پیک کی سلامتی کیلئے سندھ پولیس کی خصوصی یونٹ میں 147 اہلکاروں کو بھرتی کرلیا گیا، اہلکار اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے تحت سی پیک پروجیکٹ پر تعینات ہونگے اور چینی باشندوں کی سیکیورٹی بھی یقینی بنائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے پاک چین اقتصادی راہداری ( سی پیک )پروجیکٹ کیلئے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں 147 اہلکاروں کی بھرتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ 147 اہلکاروں کو محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی)اور ریپڈ رسپانس فورس(آر آر ایف) کے تحت بھرتیکیا گیا۔ آئی جی سندھ کے مطابق اہلکار اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے تحت سی پیک پروجیکٹ پر تعینات ہونگے اور چینی باشندوں کی سیکیورٹی بھی یقینی بنائیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بھرتی کئے گئے اہلکار کم از کم 5 سال اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں ہی تعینات رہیں گے، پولیس اہلکاروں کو جہاں تعینات کیا جائے گا انہیں وہیں سی پیک کیمپس میں رہنا ہوگا۔ نئے بھری اہلکاروں کو ڈی آئی جی آر آر ایف کو رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔