برطانوی حکومت اپنے وزیر اعظم کی جانب سے ایران کے ساتھ نئے معاہدے کے موقف کی تردید کردی۔
برطانوی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم بورس جانسن ایران کے جوہری پروگرام پر سنہ 2015ء میں طے پائے معاہدے کو برقرار رکھنے کے حامی ہیں۔ تاہم حکومتی ترجمان اور وزیراعظم جانسن کے انٹرویو میں سامنے آنے والے موقف کے میں تضاد موجود ہے۔ انٹرویو میں بورس جانسن نے کہا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ ایک نئے جوہری معاہدے کے حامی ہیں۔ وزیراعظم جانسن نے اپنے ریمارکس کے دوران کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کسی کے خیالات اور آراء کی پرواہ کیے بغیر تہران اور عالمی طاقتوں کے مابین سنہ2015ء کے معاہدے کی جگہ ایک نئے معاہدے پر بات چیت کی جائے۔ برطانوی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم ایرانی جوہری معاہدے کے حوالے سے جامع ایکشن پلان کی حمایت کرتے ہیں۔ ایران اس وقت معاہدے کی مکمل پاسداری نہیں کررہا ہے۔ ہمیں انہیں ایران کو جوہری معاہدے کی مکمل پاسداری پر واپس لانے کی ضرورت ہے۔ اگر ایسا کرنے کا کوئی راستہ ہے تو ہم ممکنہ حل پر گفتگو کرنے کے لئے تیار ہیں ۔