کراچی:گھر کے مالک کی فائرنگ،2 ڈاکوہلاک،2فرار
کراچی کے علاقہ شاہ لطیف ٹائون میں گھر کے مالک کی جانب سے فائرنگ کے نتیجہ میں ڈکیتی کے لئے گھر میں گھسنے والے چار میں سے 2ڈاکو مارے گئے جبکہ 2 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق منگل کو علیٰ الصبح چار ڈاکو ایک گاڑی میں سوار ہو کر آئے اور ڈکیتی کی نیت سے ایک گھر میں داخل ہوئے تاہم گھر والوں نے شور مچا دیا اور مالک مکان کی فائرنگ سے 2 ڈاکو موقع پر ہی ہلاک جبکہ 2 ڈکو فرار ہو گئے۔ ہلاک ڈاکوئوں کی نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دی گئیں ، ہلاک ڈاکوئوں کی شناخت خمیسو عرف افغانی اور شہروز کے ناموں سے ہوئی ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔