مقبوضہ کشمیر:فوجی محاصرےکے50روز،15سالہ طالب علم آرمی کیمپ میں تشدد سے شہید
مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاﺅن کے 50روز مکمل، وادی میں نظام زندگی مفلوج،15سالہ طالب علم فوجی کیمپ میں تشدد سے شہید ،پلوامہ کے یاور احمد کو پتھراﺅ کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا، بھارتی فوجی نیم مردہ حالت میں گھر کے باہر پھینک گئے،بچے نےاسپتال پہنچ کر دم توڑدیا ،وادی میں جگہ جگہ بھارتی فوجی تعینات ہیں، ٹرانسپورٹ اور کاروباری مراکز بند،انٹر نیٹ اور موبائل سروس بدستور معطل ،وادی کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع، ادویات اور خوراک کی قلت۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاﺅن کے 50دن گزر چکے ہیں۔ جگہ جگہ بھارتی فوجی تعینات ہیں، ٹرانسپورٹ اور کاروباری مراکز بند ہیں۔ کشمیری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ مریض تڑپ رہے ہیں، بچے بلک رہے ہیں، اسپتالوں میں دوائی موجود نہ بازاراروںمیں کھانے پینے کی اشیا دستیاب، ہر طرف بھارتی درندے بندوقیں اٹھائے دندنا رہے ہیں، موبائل انٹرنیٹ ابھی تک بند ہیں۔ کاروبار زندگی معطل ہے