کشمیر میں رائے شماری کا مطالبہ انوکھا نہیں ، وزیراعظم آزادکشمیر
وزیراعظم آزادکشمیر سردار فاروق حیدر نے کہا کہ کشمیر میں رائے شماری کا مطالبہ انوکھا نہیں، خطے میں امن واستحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے وزیراعظم آزادکشمیر سردار فاروق حیدرنے لاہورمیں پنجاب یونیورسٹی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر میں کشمیری معاملے کے اصل فریق ہیں انکے بغیر معاملہ حل نہیں ہوگا۔خطے میں امن واستحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے ۔پاکستان نے ہمیشہ یہ کہا کہ کشمیریوں کو رائے شماری کا موقع دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم پاکستان سے کہاکہ آپ مسئلے کو اقوام متحدہ میں لے جائیں ہم آپکے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد ہمیں استعمال کیا گیا ، ہم نے اپنی غلطیوں کی وجہ سے کشمیر کا کیس کمزور کیا۔ سردار فاروق حیدر نے کہا کہ پاکستان لاکھوں لوگوں کی قربانیوں سے وجود میں آیا۔ ۔ کشمیر میں ہزاروں شہادتیں ہوئیں، دس ہزار بچے یتیم اورسیاسی کارکن جیل میں ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیرسردار فاروق حیدر نے مزید کہا کہکشمیریوں اور پاکستانیوں کی منزل ایک ہے۔ ہم اور آپ ملکر اس قضیے کا حل نکالیں گے تاکہ یہ خطہ بھوک اور افلاس سے جان چھڑائے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر سرحدی تنازعہ نہیں ہے اس مسئلے کو ختم کریں اور سرحدی تنازعہ سے ہٹ کر نئی راہیں نکالیں۔