اسلام آباداور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں5.8 شدت کا خوفناک زلزلے جھٹکے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ راولپنڈی، لاہور، کالا باغ، سانگلہ ہل، گجرات، چنیوٹ، سرگودھا، ظفر وال، شاہ کوٹ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، صوابی، پھالیہ، سرائے عالمگیر، شکر گڑھ، نور پور تھل، پشاور، پنڈی بھٹیاں، نارووال، پسرور، شیخو پورہ، سمندری، قصور، جہلم، مری، کوٹ مومن، خیبر، ایبٹ آباد، سکھیکی، سوات، مردان، اوکاڑہ اور بونیر میں محسوس کیا گیا۔ننکانہ صاحب، قائد آباد، ڈسکہ، جڑانوالہ، شانگلہ، باجوڑ، مظفر آباد، میرپور آزاد کشمیر اور مضافات میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے 10 سیکنڈ تک محسوس کیے گئے۔فرانسیسی زلزلہ پیما ادارے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی 5.8 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز جہلم سے 5 کلو میٹر شمال کی طرف تھی اور اس کی گہرائی زیر زمین 9 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے 15 سے 20 سیکنڈ تک محسوس کیے گئے تاہم اس کے نتیجے میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ذرائع کے مطابق زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔