آزاد کشمیر، پنجاب، خیبرپختونخوا میں شدید زلزلے ، 19 افراد جاں بحق، 300سے زائد زخمی
آزاد کشمیر سمیت پنجاب اور خبیرپختونخوا کے مختلف شہروں میں شدید زلزلے سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا اور کم ازکم 19 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔امریکی جیولوجکل سروے کے مطابق سہ پہر 4 بجے آنے والے زلزلے کی شدت 5.8 تھی اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، اور اس کا مرکز جہلم کے شمال میں آزاد کشمیر اور پنجاب کو جدا کرنے والی سرحد سے 22 اعشاریہ 3 کلومیٹر دور تھا۔ڈویژنل کمشنر چوہدری محمد طیب کا کہنا تھا کہ میرپور میں تین بچوں سمیت کم ازکم 19 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔