کورونا وائرس:ملک بھر میں 799نئے کیسز رپورٹ ،مزید5افراد جاں بحق ،اموات 6437ہو گئیں
ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 5افراد دم توڑ گئے ،اموات کی تعداد 6437ہو گئیں ،799نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد3لاکھ 8ہزار 217ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ24گھنٹوں میں کورونا کے 799نئے کیسز اور5 اموات رپورٹ ہوئیں۔پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر2لاکھ94ہزار392 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 7ہزار388 رہ گئی،548کی حالت تشویشناک ہے۔سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار845ہوگئی ، پنجاب 98 ہزار686، خیبرپختونخوا میں37 ہزار470، بلوچستان میں14ہزار765، اسلام آباد میں16 ہزار288، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار591 اور گلگت میں 3 ہزار572کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار229 اور سندھ میں 2 ہزار471 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار258، اسلام آباد میں181، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں83اور آزاد کشمیر میں70ہو گئی۔پاکستان کے 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں اور ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔