آئی پی پیز کیساتھ معاہدوں کو حتمی شکل دینے کیلئے وزیر توانائی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل
توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی نے آئی پی پیز کیساتھ معاہدوں کو حتمی شکل دینے اور اس پر عملدرآمد کیلئے لائحہ عمل کی تیاری کے وزیر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کے روز اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارتمنصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر اسد عمر نے کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بجلی کے وزیر عمر ایوب کمیٹی کے سربراہ ہوںگے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی نئی قائم کردہ کمیٹی کی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لے گی۔