سعودی عرب کی پی آئی اے کو ہفتہ وار 21اضافی پروازیں چلانے کی خصوصی اجازت
سعودی عرب کی حکومت نے پی آئی اے کو دونوں ملکوں کے درمیان ہفتہ وار بنیادوں پر اکیس اضافی پروازیں چلانے کی خصوصی اجازت دی ہے۔
قومی فضائی کمپنی کے ترجمان کے مطابق پاکستانیوں کو اپنے اقاموں کی تجدیدکے لئے سعودی عرب جانے کی فوری ضرورت تھی جس کے پیش نظر پی آئی اے نے سعودی حکومت سے اضافی پروازوں کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی پروازوں کی تعداد میں اضافے سے رواں ماہ کی تیس تاریخ سے قبل پچیس ہزار پانچ سو پاکستانی سعودی عرب جاسکیں گے جو کئی افراد کی سعودی عرب میں اپنی موجودگی یقینی بنانے کی آخری تاریخ ہے۔