میانمار میں خانہ جنگی کا خطرہ بڑھ رہا ہے :اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی سربراہ MICHELLE BACHELET نے خبردار کیا ہے کہ میانمار میں خانہ جنگی کا خطرہ بڑھ رہا ہے ۔جنیوا میں انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے MICHELLE BACHELET نے کہاکہ جمہوریت کی بحالی اور بڑے پیمانے پر خانہ جنگی سے بچنے کی خاطرکوششوں کیلئے عالمی برادری کے ہاتھ سے وقت نکلتا جارہا ہے ۔MICHELLE BACHELET نے عالمی برادری پرزوردیا کہ وہ سیاسی عمل کی حمایت کرے جس میں سب فریق شامل ہوں انہوں نے کہاکہ فوجی بغاوت اور تشدد کے خاتمے کیلئے علاقائی ممالک کے بلاک ASEAN اور اثرورسوخ رکھنے والے ممالک کو مراعات اورنقصانات کا آپشن استعمال کرنا چاہیے ۔