برطانوی ممبران پارلیمنٹ کی کشمیر میں مظالم پر گفتگو قابل ستائش ہے۔فواد چوہدری

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ برطانوی ممبران پارلیمنٹ کی کشمیر میں ڈھائے جانیوالے مظالم پر گفتگو قابل ستائش ہے ۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ کشمیر کے بعدآسام سے مسلمانوں پر سکیورٹی فورسز کے مظالم کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں،برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے جس طرح کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم پر گفتگو کی وہ قابل ستائش ہے۔
کشمیر کے بعدآسام سے مسمانوں پر سیکیورٹی فورسز کے مظالم کی ویڈیوز سامنے آئیں ہیں،کل برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے جس طرح کشمیر میں ڈھائےجانے والے مظالم پر گفتگو کی وہ قابل ستائش ہے آج وزیر اعظم ایک بارپھراقوام متحدہ کی توجہ ہندوستان میں ہونیوالے مظالم کی طرف دلوائیں گے. #ModiFascism
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 24, 2021