لاہور: نامعلوم افراد کی فائرنگ، نوجوان جاں بحق
لاہور کے علاقے شاہدرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق شاہدرہ کے علاقے میں واقع یوسف پارک کے قریب فیضان گجر نامی شخص اپنے تایا سے ملنے ان کے گھر آیا ہوا تھا۔ نامعلوم افراد آئے جنہوں نے فائرنگ کر کے فیضان گجر کو قتل کر دیا۔ مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔پولیس نے بتایا کہ قتل کے محرکات اور قاتلوں کا جلد پتہ لگا لیں گے۔