نواز شریف کی ویکسین کا غلط اندراج، محکمہ صحت پنجاب کا بڑا ایکشن

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویکسین کے غلط اندراج پر کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے ایم ایس اور سینئرمیڈکل افسر کو بھی معطل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی ویکسین کے غلط اندراج کے معاملے پر محکمہ صحت پنجاب نےایم ایس اور سینئرمیڈکل افسرکوبھی معطل کردیا۔ کوٹ خواجہ سعیداسپتال کے ایم ایس احمدندیم اور ڈاکٹرمنیراحمدکومعطل کرتے ہوئے دونوں افسران کومحکمہ صحت میں فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ محکمہ اسپیشلائزڈہیلتھ کیئر نے معطل کرنےکانوٹیفکیشن جاری کر دیا ، میاں منشی اسپتال کےایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ کا کوٹ خواجہ سعید اسپتال تبادلہ کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ کواسپتال کاایم ایس کااضافی چارج دے دیا گیا ہے۔