پنجاب حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان گریڈ 21 گریڈ 20 اور گریڈ 19 کے ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی عہدہ کے 6 پولیس افسران کے تقروتبادلے کے احکامات جاری
پنجاب حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان گریڈ 21 گریڈ 20 اور گریڈ 19 کے ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی عہدہ کے 6 پولیس افسران کے تقروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول اکرم نعیم بھروکہ کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے انھیں ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈی آئی جی ایلیٹ پولیس فورس ریاض نذیر گاڑھا کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول تعینات کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ (آر اینڈ ڈی )شاہد جاوید کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی ایلیٹ پولیس فورس تعینات کر دیا گیا ہے۔ تقرری کے منتظر ساجد کیانی کو ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب لگا دیا گیا ہے۔ سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ سرفراز احمد فلکی کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ(آر اینڈ ڈی) لگا دیا گیا ہے۔ایس ایس پی ٹرانسپورٹ پول کیپٹن(ر) سید حامد عابد کو تبدیل کر کے سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے