وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، اراکین پنجاب اسمبلی عبدالحئی دستی اور خواجہ داؤ د سلیمانی کی ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، اراکین پنجاب اسمبلی عبدالحئی دستی اور خواجہ داؤ د سلیمانی کی ملاقات حلقوں کے مسائل کے حل اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بات چیت میرے دروازے آپ سب کیلئے کے لئے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف متحد ہے۔عثمان بزدار کبھی کسی سے ناانصافی کی نہ کریں گے۔ انتقام کی سیاست ہمارا شیوہ نہیں۔ ہماری پارٹی کا نام تحریک انصاف ہے اور ہم انصاف کی عملداری پر یقین رکھتے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے موجودہ حالات میں بھی پوائنٹ سکورنگ کرنے کی کوشش کی - اپوزیشن کا تین سالہ ریکارڈ ملکی مفادات سے متصادم رہا ہے - عثمان بزدار اپوزیشن جماعتوں نے ہر موقع پرمنفی سیاست کے ذریعے قومی مفادات کو نقصان پہنچایا- عثمان بزدار ہم ایک تھے،ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔نعمان لنگڑیال آپ ہمارے وزیراعلیٰ ہیں اور آپ نے ہمیشہ ہماری بات سنی ہے۔عبدالحئی دستی آپ کی قیادت پر پورا اعتماد ہے۔خواجہ داؤد سلیمانی