افغانستان؛ مسجد پر بم دھماکے میں 9 نمازی شہید اور41 زخمی
کابل: افغانستان کے دارالحکومت کی جامع مسجد ’’وزیر اکبر خان‘‘ میں ہونے والے دھماکے میں 9 نمازی شہید اور 41 زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق کابل کی وزیر اکبر خان جامع مسجد میں اس وقت زوردار دھماکا ہوا جب نمازی مسجد سے باہر آرہے تھے۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آس پاس کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور عمارتیں لرز گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد کے دروازے کے قریب بارود سے بھری کار کو دھماکے سے اُڑا گیا۔ طالبان حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کیا جس کے دوران 50 کے قریب زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔