کچھ لوگ پیپلز پارٹی سے اختلاف رکھتے ہیں اوراس کی قیادت سے نفرت کرتے ہیں۔ حسین حقانی
عوامی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں حسین حقانی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ناکام رہنے والے لوگ منتخب رہنماؤں کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ پیپلز پارٹی سے اختلاف رکھتے ہیں اور اس کی قیادت سے نفرت کرتے ہیں۔حسین حقانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم یوسف رضاگیلانی ٹھیک کہتے ہیں کہ اگر ہم پیپلز پارٹی کو چھوڑ دیں تو محب وطن بن جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ امریکہ کی شہریت حاصل کرنے کی درخواست دینے پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سابق سفیر کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے خبر بے بنیاد ہے۔