شیخوپورہ میں نامعلوم ملزمان فائرنگ کرکے اجرتی قاتل کو پولیس کی تحویل سے چھڑا کر لے گئے۔
شیخوپورہ کے تھانہ شرقپور کے اہلکار قتل، اغوا اور ڈکیتی کی پچاس سے زائد وارداتوں میں ملوث مختار عرف موکھی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرنے کے لئے لےجارہے تھے کہ اچانک کارسوار مسلح افراد نے پولیس وین پر حملہ کردیا اور فائرنگ کرکے مختار کو چھڑا کر فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پرپولیس کی بھاری نفری نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا، اطلاعات کے مطابق پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔