گیاری سیکٹر میں ریسکیو آپریشن انیسویں روز بھی جاری ہے جبکہ چار نئے مقامات کی نشاندہی کےبعد کھدائی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گیاری سیکٹر میں تودے تلے دبے فوجیوں کو نکالنے کے لئےآپریشن بغیر کسی وقفے کے دن رات جاری ہے۔ موسم کی سختی کی وجہ سے کھدائی میں مصروف پلانٹ آپریشن میں سخت رکاوٹیں آرہی ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نےزیرزمین دیکھنے والے ریڈارز کے ذریعے مزید چار مقامات کی نشاندہی کی ہے جہاں کھدائی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ آرمی انجینئرز نے تودہ گرنے والی جگہ اور پانی کی گزر گاہ کی سطح کا ٹوپوگرافک سروے بھی مکمل کرلیا ہے.