کپتان نےرائیونڈ آنےکےاعلان سےدستبردارہوتےہوئےسونامی کارخ سندھ کی طرف موڑدی
گرمی کے ساتھ ہی سیاسی پارہ بھی چڑھنے لگا، مئی کے مہینے میں کرپشن کے خلاف ملک بھر میں دھمال ہو گا،کپتان نے رائیونڈ آنے کے اعلان سے دستبردار ہوتے ہوئے سونامی کا رخ سندھ کی طرف موڑ دیا،،، تحریک انصاف پہلے چھبیس اپریل کو سندھ سے کرپشن کے خلاف تحریک کا آغاز کرے گی ، پھر سونامی کا اگلا ہدف لاہور ہو گا یکم مئی کو کپتان لاہور میں ڈیرے ڈالیں گے،تحریک انصاف نے مکمل تیاری کرلی ہے،،، کپتان کی قیادت میں تمام کھلاڑی کرپشن کے خلاف جنگ لڑنے کیلئے تیار ہیں، لاہور پڑاؤ کے دوران کپتان ایک بار پھر فل ایکشن میں نظر آئیں گے۔دوسری طرف جماعت اسلامی نے بھی کرپشن کے خلاف طبل جنگ بجا دیا، امیر جماعت اسلامی نے یکم مئی کو پورے ملک میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے، سراج الحق کا کہنا ہے کہ اب تحریک چل پڑی ہے، اس کا راستہ روکنا کسی کرپٹ حکمران کیلئے ممکن نہیں۔