پوری قوم کودہشت گردی اورانتہاپسندی کاسامنا ہے۔ضرب آہن ڈاکوؤں اورچوروں کیخلاف معرکاتھا: شہباز شریف
وزیراعلی پنجاب نے راجن پور میں چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن ضرب آہن کے دوران شہید اور زخمی ہونیوالے پولیس اہلکاروں کیلئے دعا کرائی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ضرب آہن ڈاکوؤں اور چورں کیخلاف آپریشن تھا جوایک مثال ہے۔ آپریشن کے دوران جانی نقصان کےبارے میں انکا کہنا تھا کہ دنیا ایسے حادثات سے بھری ہے۔ ضرب آہن آپریشن آسان نہیں تھا اس میں علاقے کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں دو ہزار سن کے اوائل میں جرائم پیشہ لوگ پیدا ہوئے۔ علاقے کو ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنا ہمارا مذہبی فریضہ تھا۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو دہشتگردوں کیخلاف جنگ کا سامنا ہے۔ قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں متحد ہے۔ پاک فوج نے ضرب عضب میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ ضرب عضب میں معاشرے کا ہر فرد حصہ ڈال رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ملک میں
پائیدار امن کیلئے ہمیں مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔ دہشتگردی اورانتہا پسندی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔