نزیراں بیگم نامیعورت گاندربل کےرہائشی غلام حسن کی بیوی تھی جسےگزشتہ روزگولی مارکرقتل کردیاگیاتھا
نزیراں بیگم نامی عورت گاندر بل کے رہائشی غلام حسن کی بیوی تھی جسے گزشتہ روز گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا ،عورت کو جس رائفل سے گولی ماری گئی وہ صرف بھارتی فوج کے زیر استعمال ہے ،قتل کے وقت نزیراں اپنے گھر میں اکیلی تھی ،خاتون کے اندھے قتل پر اس کے شوہر اور رشتے داروں سمیت کشمیریوں کی بڑی تعداد نے کنگن کے علاقے میں احتجاج کیا اور نزیراں کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ،،گزشتہ دو ہفتے کے دوران بھارتی فوج اور مقبوضہ وادی کی ریاستی پولیس کے ہاتھوں کم ازکم دس بے گناہ کشمیری مارے جا چکے ہیں جبکہ ایل لڑکی کو بے آبرو کیا گیا ہے جو کومہ کی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے