قصورمیں ضلعی انتظامیہ نےکارروائی کرتےہوئےdeadمرغیوں کا10من گوشت برآمد کرلیا
اسسٹنٹ کمشنر قصور شاہ رخ نیازی کے مطابق کارروائی اٹھیل پور کی گئی۔
دکانوں کی ریٹ لسٹ کی چیکنگ کے دوران چکن شاپ سے دس من سے زائد مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کر لیا گیا۔ گوشت پلاسٹک کے تھیلوں میں پیک کر کے رکھا گیا تھا۔ مردہ مرغیوں کے گوشت کو لاہور اور قصور کے مختلف ہوٹلوں میں بھیجنے کی تیاری کی جا رہی تھی۔ ضلعی انتظامیہ کے چھاپے پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے مردہ مرغیوں کے گوشت کو تلف کردیا۔